بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ کی بنگالی اور ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سچترا سین 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں
سچترا سین گزشتہ کچھ دنوں سے کافی بیمار تھیں۔ وہ بالی وڈ اداکارہ مون مون سین کی والدہ ہیں۔
انہیں 24 دسمبر کو کولکاتہ کے ایک ہسپتال میں
داخل کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ تاہم ہسپتال کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
سچترا ذیابیطس کی مریضہ بھی تھیں